ہلیال:25/اگست (ایس اؤنیوز)شہر کے درگانگر کے گھر میں کوئی موجود نہ رہنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئےچوری کرکے فرار ہوئے ملزموں کاپولس پتہ لگا کر گرفتارکرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ملزموں کی شناخت بیلگام ضلع شاہ پور کا باشندہ ،فی الوقت گوا کے ساکلی کا مکین پرکاش پاٹل(32)اور گوا ساکلی کا روی روپ چند دھن راج (31) بتائی گئی ہے ۔دونوں ملزمان 7جولائی کو درگا نگر کے کلپنا منجوناتھ کولور کے گھر میں جب کوئی نہیں تھاتو گھر کے پیچھے والے دروازے سے اندر گھس کر الماری میں موجود سونے چاندی کے زیورات اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔
ہلیال کے علاوہ یلاپور، منڈگوڈ، ہبلی ، رانی بنور، ہاویری وغیرہ میں بھی چوری ، ڈکیتی کے کئی معاملات میں ملوث بین ریاستی ڈکیتوں کو ہبلی پولس نے گرفتارکیا تھا۔ ہلیال پولس نے درگانگر کے مکان چوری معاملے میں ان کی شمولیت کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے ہبلی جیل سے انہیں پولس کسٹڈی پر ہلیال لے آئی اور پوچھ تاچھ کے دوران درگا نگر کے گھر میں انہی کے ذریعے چوری کئے جانے کا پتہ چلا۔ ہلیال پولس شہر کے دیگر 3چوری معاملات میں یہی ملزمان کے ملوث ہونے کو لے کر مزید پوچھ تاچھ کئے جانے کی سی پی آئی سندریش ہولینور نے جانکاری دی ۔